ملک بھر میں گرمی نے پھر زور پکڑ لیا، بیشتر علاقوں میں سورج آگ برسنے لگا

اسلام آباد : ( نیوز ڈیسک ) ملک بھر میں گرمی نے پھر زور پکڑ لیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا۔ ملک کے چند مقامات پر بارش ہوئی، سکھر، دادو،سبی اور تربت میں پارہ 45 ڈگری کو چھو گیا، روہڑی، خیرپور، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور اور پشاور میں 42، راولپنڈی، اسلام آباد 38،کراچی اور کوئٹہ میں 36 ڈگری رہا۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برستے رہے۔