رحیم یار خان: ( نیوز ڈیسک ) موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق موٹر وے ایم فائیو پر گڈو انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔