کوٹ مومن : ( نیوز ڈیسک ) کوٹ مومن میں قیامت خیز منظر، 6 معصوم بچیاں گندم کے بھڑولے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ نواحی علاقے جناح کالونی میں 6 بچیاں گھر میں کھیلتے ہوئے گندم کے بھڑولے میں پھنس گئی تھیں، دم گھٹنے سے 7 سالہ مریم ، 6 سالہ سونیا، 1 سالہ دعا فاطمہ ، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ موت کی وادی میں چلی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اہل خانہ بھڑولے کو صاف کرنے کے بعد خود باہر چلے گئے تھے، معصوم بچیاں کھیلنے کیلئے بھڑولے کے اندر چلی گئی تھیں۔