پاکستانی قوم میں ہندوستان کیلئے 1965 والی جنگ جیسا جذبہ آج بھی تازہ ہے،عمران سہروردی

بھارت چاہے پاکستان کے خلاف جتنی بھی سازشیں کرلے انشاءاللہ ہمیشہ ناکام ہی ہوگا، پوری قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہر قدم شانہ بشانہ کھڑی ہے،چیئرمین ائی اون حیدراباد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ ) پاکستان دشمن عالمی دہشت گرد بھارت کے خلاف آئی اون حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان مشعل بردار واک کا انعقاد کیا گیا، اس پُرامن احتجاج کا مقصد بھارتی جارحیت ریاستی دہشتگردی اور پاکستان کے خلاف سازشوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا تھا حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تمام محب وطن شہری، نوجوان، سیاسی و سماجی رہنما، اور تنظیمیں نے اس واک میں بھرپور شرکت کی اور اپنے پیارے وطن پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی اور دشمن پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا

اس موقع پرعمران سہروردی کا کہنا تھا کہ وہ بھی قوم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اللہ کے کرم سے انڈیا ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا نہ ہم کبھی انڈیا سے ڈرے ہیں اور نہ کبھی ڈریں گے، جب بھی بھارت نے ہمارے ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا ہے ہماری پاک افواج اور عوام بھرپور جواب دیا ہے اور اسی طرح اج بھی پوری قوم تیار کھڑی ہے پاکستان کا ہر ایک ایک بچہ بوڑھا جوان اپنی جان تو دے سکتا ہے پر اپنے وطن پر انچ نہیں آنے دے سکتا عمران سہروردی نے مزید کہا کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے پاکستانی قوم کو کسی چیز کا خطرہ نہیں ہے ریلی اولڈ کیمپس سے حیدر چوک تک نکالی گئی