پچھلے کچھ عرصے میں میری ذات اور پروفیشن کے حوالے سے بہت کچھ ہوا، ان معاملات کی وجہ سے میری ذہنی صحت پر بہت اثر پڑا ہے: سابق کپتان
اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک ) قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ناراض ہوگئیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کھیلنے سے انکار کردیا ہے اور کرکٹ سے بریک لے لی ہے۔
ندا ڈار نے سوشل میڈیا پر لکھا گزشتہ کچھ عرصے سے پروفیشنلی اورمیری مینٹل ہیلتھ متاثر ہوئی ہے۔ اس وجہ سے میں کرکٹ سے بریک لے رہی ہوں تاکہ اپنے اوپر فوکس کرسکوں، برائے مہربانی میری نجی زندگی کا خیال رکھا جائے۔
ندا ڈار نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں مجھے پروفیشنلی اور میری مینٹل ہیلتھ کو بہت متاثر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار پی سی بی ویمن ڈیپارٹمنٹ کے رویے سے ناخوش ہیں۔
واضح رہے کہ سابق کپتان ندا ڈار کو آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے کیمپ میں بلایا گیا تھا جس کے لیے ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا اور فٹنس کی بنیاد پر انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ فیصل آباد میں لگائے جانے والے کیمپ میں ندا ڈار شامل ہی نہیں تھیں، انہیں اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کے لیے کہا گیا تاہم انہوں نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے منع کر دیا اور کرکٹ سے بریک لے لیا۔