ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی بنگلور جیولین ایونٹ میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی

اولمپک چیمپئن 22 مئی کو جنوبی کوریا روانہ ہوںگے ، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 مئی سے شروع ہونے والی ہے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی جیولن اسٹار ارشد ندیم نے بھارتی اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کی جانب سے آنے والی بنگلورو کلاسک جیولن تھرو چیمپئن شپ میں شرکت کی دعوت ٹھکرا دی ہے۔
ارشد ندیم کے قریبی ذرائع کے مطابق اولمپک چیمپئن کی تربیت اور سال بھر کے مقابلے کا شیڈول دعوت سے پہلے ہی طے پا چکا تھا۔ نتیجتاً اس نے تقریب کے لیے بھارت جانے سے عاجزانہ اظہار کیا۔
نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو ایک ذاتی دعوت دی تھی جس کا مقصد بنگلور میٹ میں اعلیٰ درجے کے جیولن ٹیلنٹ کو اکٹھا کرنا تھا تاہم ارشد ندیم کی آئندہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے تیاریوں کو ترجیح دی گئی ہے جو مئی کے آخر میں جنوبی کوریا میں ہونے والی ہیں۔
ارشد ندیم 22 مئی کو جنوبی کوریا روانہ ہوں گے کیونکہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 مئی سے شروع ہونے والی ہے۔