عدالتوں سے امید نہیں، ہمیں انصاف نہیں دے سکتیں، جیسے ہی عمران خان حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے، جنید اکبر کا اعلان
پشاور ( نیوز ڈیسک ) جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ کارکن تیاری پکڑ لیں، اس دفعہ گولیاں کھانے نکلیں گے، عدالتوں سے امید نہیں، ہمیں انصاف نہیں دے سکتیں، جیسے ہی عمران خان حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہم ریاستی جبر اور دہشت گردی کا شکار ہیں، پیر سے خیبر پختونخواہ کے کارکن بازوں پر کالی پٹیاں باندھیں۔
انہوں نے کہا کہ عید گزر گئی، کارکن تیاری پکڑ لیں، جیسے ہی بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کے صدر نے مزید کہا کہ اس دفعہ گولیاں کھانے نکلیں گے، عدالتوں سے امید نہیں، ہمیں انصاف نہیں دے سکتیں، عدالتی حکم کے باجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ امریکہ سے کچھ لوگ آ رہے ہیں اور حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔
یہ ہمیں سرخ بتی کے پیچھے لگایا جا رہا ہے۔ اپنا فوکس صرف عمران خان کی رہائی پر رکھیں۔ تمام ارکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر کو ہدایت دے جاتی ہے کہ اتوار تک اپنے کارکنان کے مشورے سے اپنے ریجن کے صدور سے اگلے ہفتے کے کسی بھی دن کا پہلے سے بتائے جس دن اس نے اپنے حلقہ میں قائد عمران خان صاحب ، بشرئ بی بی پارٹی قائدین اور کارکنان کے رہائی کیلئے احتجاج کرینگے۔ ریجن صدور تمام ریلیوں/احتجاج کی خود نگرانی کریں۔ قیادت خود اپنی شرکت یقینی بنائے.