سانحہ جعفر ایکسپریس،متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام جاری

ٹریک بحال ہوتے ہی متاثرہ ٹرین کو سبی منتقل کر دیا جائے گا ، ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے تمام اقدامات تیز رفتاری سے کئے جا رہے ہیں تاکہ ریل سروس کوجلد از جلدبحال کیا جا سکے،ریلوے حکام

کوئٹہ ( نیوز ڈیسک ) بولان کے علاقے پیر وکنری میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے ،ریلوے کے مطابق ٹریفک بحال ہوتے ہی متاثرہ ٹرین کو سبی منتقل کر دیاجائیگا، جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ میں ریلوے سروس گزشتہ 6 روز سے معطل ہے،ریلوے حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ٹریک کی مرمت کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد ٹرین سروس کے بحالی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کیلئے تمام اقدامات تیز رفتاری سے کئے جا رہے ہیں تاکہ ریل سروس کوجلد از جلدبحال کیا جا سکے۔ریلوے حکام کامزید کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کی بحالی کے بعددہشتگردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی متاثرہ ٹرین کو سبی منتقل کر دیا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں کو نقصان پہنچا۔

مشکاف میں ریلوے ٹریک کا 382 فٹ حصے کو نقصان پہنچا۔ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے۔ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔حکام کے مطابق ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پٹری سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا،دوسری جانب کوئٹہ سے چمن کیلئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کیلئے مسافر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہوئی۔ کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس بدستور معطل رہے گی۔۔ پاکستان ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پیسنجر ٹرین آج بھی روانہ نہ ہوسکی۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کی معطل ہے۔ ٹرین سروس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کی گئی ہے جب کہ ضلع کچھی میں ریلوے ٹریک کی مرمت سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہوگی۔