میوہسپتال میں نصب کی جانے والی نئی لفٹ گر گئی‘8افرادزخمی

نئی لفٹ چند روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی‘زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایمرجنسی منتقل کردیا گیا

لاہور( نیوز ڈیسک )لاہور کے میوہسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ کی لفٹ گرگئی جس سے8 افراد زخمی ہوگئے، لفٹ کا چند روز قبل ہی افتتاح کیا گیا تھا نجی ٹی وی کے مطابق میو ہسپتال کے آرتھو وارڈ کی لفٹ گرنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 زخمیوں کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایمرجنسی منتقل کردیاگیا ہے. ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا جائے گاجبکہ دیگر کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیں گے ڈاکٹر فیصل نے معاملے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ڈاکٹرنے کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل انتظامیہ نے لفٹ کا افتتاح کیا تھا.