کالام میں برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، آج لاہور میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد : ( نیوز ڈیسک ) کالام میں برف باری، آسمان سے گرتے گالوں سے نظارے حسین ہوگئے، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں باران رحمت ہوئی، کوئٹہ زیارت، چمن ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بادل برس پڑے، طویل خشک سالی کے بعد بارشوں کے دو نظام برسنے کے لئے تیار ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل لاہور میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کر دی، متوقع طور پر 25 فروری سے شروع ہونے والا دوسرا نظام اچھی بارشوں کا باعث بنے گا، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے اور برفباری کی پیشگوئی کردی گئی۔

آئندہ دو روز میں مری، گلیات اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔