بلڈنگ کے اندر کی دونوں لفٹس فعال ہیں، لائٹس پورٹ سے کلیئر ہو چکیں، کل سے ان کی تنصیب شروع ہو جائے گی
کراچی ( سپورٹس ڈیسک ) نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ ہیڈ بلال چوہان نے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں سول انجینئرنگ کا کام 100 فیصد مکمل ہو چکا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ کے فرنٹ گلاس کا کام جاری ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی بلڈنگ کے اندر کی دونوں لفٹس فعال ہیں، لائٹس پورٹ سے کلیئر ہو چکیں، کل سے ان کی تنصیب شروع ہو جائے گی۔
بلال چوہان کا کہنا ہے کہ ری پلے اسکرین ایک دو روز میں دبئی سے کراچی پہنچ جائیں گی، سول ورک 100 فیصد ہو چکا ہے، فنشنگ ورک 80 فیصد مکمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اے سی کی ٹیسٹنگ ہو گئی، گلاس ورک مکمل ہونے پر دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا، نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ کے دو فلور وی آئی پی باکسز ہیں۔
بلال چوہان کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ کا فرنیچر ایک دو روز میں سیٹ ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام 31 جنوری کو مکمل ہوجائے گا اور اسٹیڈیم 5 فروری کو پی سی بی کے حوالے کر دیا جائے گا۔کراچی میں 12 فروری کو سہ فریقی سیریز کا گروپ میچ اور 14فروری کو فائنل کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کے منیجر ارشد خان اور پراجیکٹ منیجر بلال چوہان نے بتایا تھا کہ ڈریسنگ روم تیار ہیں اور نئی بلڈنگ میں تمام فرنیچر اور دیگر چیزیں نئی ہوں گی۔
پی سی بی کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم نئی بلڈنگ کا کام ا?خری مرحلے میں ہے، پرانے 30 کارپوریٹ باکسسز کے علاوہ نئی بلڈنگ میں24 نئی ہاسپیٹیلیٹی باکسسز تیار ہوچکے ہیں۔ دو انکلوژرز کے اوپر ڈیجیٹل اسکرین لگائی جائے گی، جنرل انکلوڑرز میں فولڈنگ چیئر لگائی جاری ہیں۔