صائم ایوب کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈ میں شامل کرنیکا فیصلہ

وہ مکمل فٹ نہ ہوسکے ان کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کے لئے ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کی جاسکتی ہے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لئے ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جمع کرانے کی ڈیڈلائن قریب آگئی ہیں اور تمام ٹیمیں فہرست 11 جنوری کی رات 12 بجے تک کروا سکتی ہیں۔
پاکستانی سلیکٹرز نے صائم ایوب کا نام بھی سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اگر وہ مکمل فٹ نہ ہوسکے ان کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کے لئے ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ ٹیمیں 11 فروری تک اپنے اسکواڈز آئی سی سی کی منظوری کے بغیر میں تبدیلی کرسکتی ہیں مگر 12 فروری سے ٹیموں میں ردوبدل کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کا منظوری لینا لازمی ہو گا۔
دوسری جانب صائم ایوب کی بات کی جائے تو وہ علاج کے لیے کیپ ٹاؤن سے لندن پہنچ گئے ہیں ۔ اوپننگ بیٹر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔