سندھ رینجرز کے قیام میں توسیع کی منظوری

کراچی: ( نیوز ڈیسک ) سندھ رینجرز کے قیام میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ سندھ کابینہ نے رینجرز کے قیام میں ایک سال توسیع کی منظوری دی، سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ حکم نامہ جاری کرے گا۔

صوبائی کابینہ کی جانب سے سندھ رینجرز کے قیام میں 8 دسمبر 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔