لاہور: ( نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کی تنخواہیں ایڈوانس ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہ ایڈوانس ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن میں پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کی تنخواہ 20 دسمبر تک ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حاضر سروس ملازمین کی دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس میں ادا کی جائے، 20 دسمبر 2024 کو تنخواہیں اور پنشن ادا کر دی جائے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن ارسال کر دیا گیا۔