بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک احتجاج کے دوران مارے گئے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 13 دسمبر کوپشاور میں جلسے کا اعلان
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات نہ مانے نہیںکئے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے مطالبات نہ ماننے پر سول نافرمانی کی دھمکی دیدی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد میںڈی چوک احتجاج کے دوران مارے گئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 13 دسمبر کو پشاور میں عظیم الشان جلسے کا اعلان کر دیا، سماجی رابطے کی ویب ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے شیئر کردہ پیغا م میں بانی پی ٹی آئی نے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو دو اہم معاملات پر وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔
عمران خان نے عمر ایوب خان، علی امین گنڈا پور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر پر مشتمل پانچ رکنی مذاکراتی ٹیم تشکیل دی ہے جو حکومت کے ساتھ سیاسی قیدیوںکی رہائی اور 9 مئی 2023 کے مظاہروں کے دوران پی ٹی آئی کے حامیوں پر پرتشدد وکریک ڈاو¿ن اور 26 نومبر کو پی ٹی آئی مظاہرین پر کریک ڈاو¿ن کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے مطالبات پر مذاکرات کریگی۔
بانی پی ٹی آئی نے عمران خان نے واضح کیا کہ اگر ان مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے کارکن اب بھی لاپتہ ہیں اور انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
عمران خان نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کہ پارٹی کے کارکن ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مارے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آمریت قائم ہو چکی ہے۔ ہمارے سینکڑوں کارکن لاپتا ہیں۔ سپریم کورٹ کو اب اس کا نوٹس لینا چاہیے اور اپنا آئینی کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ، لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالتوں کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور ملک اس نہج پر پہنچ گیا ہے۔