راولپنڈی ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ جمعرات سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، جس کیلئے انتظامیہ اور ٹیموں کی تیاریاںعروج پر پہنچ گئیں،راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ بھی اسپنرز کیلئے موزوں قرار دی جانے لگی ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے فائنل الیون میں جیک لیچ اور شعیب بشیر کے ساتھ لیگ اسپنر ریحان احمد کو بھی شامل کیا ہے جبکہ پاکستان ٹیم میں زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولر محمد علی کی شمولیت کا امکان ہے۔
پہلا ٹیسٹ انگلینڈ جیتا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کامیاب رہا، اب تیسرا ور فیصلہ کن ٹیسٹ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہے۔میچ کیلیے دونوں ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں، پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے بھرپور ٹریننگ کی، بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس بھی ہوئی۔
آخری ٹیسٹ کیلئے پچ خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جسے اسپنرز کیلئے موزوں قرار دیا جا رہا ہے، پچ میں موجود نمی کو ختم کرنے کیلیے انڈسٹریل پنکھوں کو استعمال کیا گیا، ہیٹر بھی لگائے گئے۔
قومی سلیکٹر عاقب جاوید، ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی، کپتان شان مسعود اور ٹیم منجمنٹ نے پچ کا معائنہ بھی کیا۔سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کھلانے کا اعلان کیا ہے، جیک لیچ اور شعیب بشیر کے ساتھ لیگ اسپنر ریحان احمد کو فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔سیریز کے آخری ٹیسٹ کیلئے گس اٹکنسن بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
توہین عدالت کیس،اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور آر پی او راولپنڈی نے غیر مشروط معافی مانگ لی
تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراشتہاری قرار
دوست ملک کے حوالے سے بشریٰ بی بی کا بیان 100 فیصد جھوٹا ہے، جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی ریکارڈ، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا
ن لیگ سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے: گورنر پنجاب
حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان