کوہلی گائے، بکری یا بھینس کا نہیں بلکہ کس کاخاص دودھ پیتے ہیں؟رپورٹ میں انکشاف

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کرکٹ کی دنیا کا ایک ایسا نام ہے، جسے دنیا ان کے کھیل کے ساتھ ساتھ ان کی فٹنس سے بھی جانتی ہے۔ویرات کوہلی اپنے کرکٹ کیریئر کے آغاز سے لے کر اب تک اپنی فٹنس کو لے کر کافی فکر مند رہے ہیں، وہ خود کو فٹ رکھنے کیلئے ورزش کے ساتھ اپنی خوراک کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں تاکہ ان کی فٹنس برقرار رہے۔ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کوہلی گائے، بکری یا بھینس کا نہیں بلکہ بادام (آلمنڈ ملک) کا خاص دودھ پیتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں بتائی تھی۔کوہلی نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ بادام کے دودھ میں چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ یہ وزن کو برقرار رکھنے میں اچھا سمجھا جاتا ہے۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی پہلے نان ویجیٹیرین تھے۔ 2018 سے پہلے وہ کھانے میں سب کچھ ہی کھاتے تھے لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو تبدیل کرنے اور فٹنس برقرار رکھنے کے لیے سبزی کا بے حد استعمال شروع کیا اور گوشت سے دوری اختیار کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی اپنی روز مرہ کی خوراک میں 7 چیزیں استعمال کرتے ہیں، جن میں 2 کپ کافی، دال، پالک، ہری سبزیاں اور ڈوسا شامل ہیں۔وہ اپنی خوراک میں چینی اور گلوٹین والی غذائیں کبھی شامل نہیں کرتے۔