نیویارک: ( نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان فتنہ الخوارج کا وجود برداشت نہیں کرتا۔ اپنے بیان میں منیر اکرم کا کہنا تھا کہ جو نظریہ القاعدہ کا تھا وہی فتنہ الخوارج کا ہے، فتنہ الخوارج دہشتگرد ہیں اور دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں۔
منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے دوران معاشی بحالی اور اقتصادی تعاون پر بات ہوگی، دہشتگردی کا خاتمہ اور خطے میں قیام امن کیلئے اقدامات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔