مالیاتی اداروں اورمختلف ممالک سے ترقیاتی منصوبوں کےلئے9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے. رپورٹ
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے دور حکومت میں غیر ملکی مالیاتی اداروں اورمختلف ممالک سے ترقیاتی منصوبوں کےلئے9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے جس پر 88 کروڑ 91 لاکھ 60 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا.
پانچ برسوں میں ملنے والی رقم کی تفصیلات کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک سے 13 ارب 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز ملے جس پر 18 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار ڈالرز شرح سود ادا کیا گیا.
چین سے 2 ارب 55 کروڑ ڈالرز کے لیے 34 کروڑ 84 لاکھ 7 ہزار ڈالرز سود کی ادائیگی کی گئی، جرمنی نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1 کروڑ ڈالر دیا جس پر 3 لاکھ 70 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا جبکہ فرانس نے 23 کروڑ 17 لاکھ دیے جس پر 24 لاکھ 30 ہزار ڈالرز ادا کیے گئے. اسی طرح جاپان 9 کروڑ 74 لاکھ ڈالرز جس پر 98 لاکھ 80 ہزار ڈالرز سود کی ادائیگی کی گئی کوریا سے پاکستان کو 37 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز سعودی عرب سے 4 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز ملے جس پر 75 لاکھ 70 ہزارڈالرز سود ادا کیا گیا.