اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء نمائندہ تنظیموں کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تمام وکلاء نمائندہ تنظیموں کو دعوت نامہ جاری کر دیا ہے، اجلاس آج (بروز بدھ) شام 5 بجے سپریم کورٹ بار ہاسٹل کے آڈیٹوریم میں ہوگا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے بحث ہوگی جبکہ اجلاس میں مجوزہ ترامیم پر تحفظات کے متعلق حکومت سے وضاحت طلب کی جائے گی۔