کراچی: ( نیوز ڈیسک ) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 76 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں پاک سر زمین معرض وجود آئی، قائد اعظم قیام پاکستان کے بعد اپنی وفات تک پاکستان کے پہلے گورنر جنرل رہے ، محمد علی جناح کو 1937 میں مولانا مظہر الدین نے قائد اعظم کا لقب دیا۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، 1893 میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلینڈ چلے گئے، 1896 میں قائد اعظم نے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا، انہیں نوجوانوں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔
قائد اعظم نے 1913ء میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کے حصول کی جدوجہد شروع کر دی۔
قائد اعظم پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنے کے خواہش مند تھے لیکن ان کی بیماری نے ان کے تعمیری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے دیا، وہ قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 میں انتقال کر گئے۔
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔