پیرس: ( سپورٹس ڈیسک ) قومی اتھلیٹ حیدر علی نے پیرالمپکس 2024 کے ڈسکس تھرو ایونٹ میں برونز میڈل جیت لیا۔ پیرس میں جاری پیرالمپک گیمز میں ڈسکس تھرو کے ایف 37 کیٹیگری کا فائنل کھیلا گیا ، پاکستان کے حیدر علی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 52.28 میٹر کی تھرو کی، اُن کی دوسری تھرو فاؤل قرار دی گئی، پیرالمپک گیمز میں پاکستان کے حیدر علی ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔
تاہم وہ ابتدائی 2 راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر رہے ، اُس کے بعد اُن کی مسلسل 3 تھرو فاؤل قرار دی گئیں، اس دوران اُزبکستان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ اُن سے بہتر تھرو کرنے کی وجہ سے پہلی اور دوسری پوزیشن پر آگئے۔
حیدر علی نے اپنی آخری تھرو میں کچھ بہتر کارکردگی دکھائی جس میں وہ 52.54 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب رہے لیکن وہ اُزبک اور کینیڈین ایتھلیٹس سے بہتر تھرو نہ کرسکے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
یہ حیدر علی کا پیرالمپکس میں چوتھا میڈل ہے، انہوں نے اس سے قبل ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔