برمنگھم (این این آئی)قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پر کامن ویلیتھ گیمز کے برانز میڈلسٹ پاکستانی ریسلر علی اسد پر 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔علی اسد پر کامن ویلیتھ گیمز برمنگھم میں قوت بخش ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے 4 سال تک کسی قسم کی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی لگادی ہے۔پاکستان نے 2022 میں برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں ایک گولڈ سمیت 8 میڈلز اپنے نام کیے تھے۔ریسلنگ میں علی اسد نے 57 کلوگرام کیٹیگری میں بھارتی حریف کو 55 سکینڈز میں ہراکر برانز میڈل جیتا تھا۔علی اسد کا یورن سمپل 6 اگست 2022 کو لیا گیاتھا۔ 25 ستمبر 2022 کو ٹیسٹ پازٹیو آنے پر معطل کیا گیا تھا۔انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے اپیل اور بی سمپل ٹیسٹ کا موقع دیا گیا تھا تاہم ریسلر کی جانب سے رابطہ نہ کرنے پر اب انہیں 4 سال کی براہ راست پابندی لگادی گئی ہے۔علی اسد نے ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آنے پر موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے قوت بخش ادویات استعمال نہیں کیں۔
دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق، صدر بیلا روس سرکاری دورہ مکمل کرکے واپس روانہ
دھرنا ایک تحریک ہے،عمران خان کی کال تک یہ دھرنا جاری رہے گا،علی امین گنڈا پور
پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں: آرمی چیف
کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دینگے : چیف کمشنراسلام آباد
بشریٰ بی بی نے پارٹی اور صوبائی حکومت کو ٹیک اوور کرلیا، گورنر خیبرپختونخواہ
افغان شہری این اوسی کے بغیر31 دسمبرکے بعد اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے: نقوی
ماڈل ٹاؤن کے بعد سانحہ ڈی چوک بھی جعلی حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا، بیرسٹرسیف
بیلاروس کے صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے
سپریم کورٹ آئینی بینچ کا پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر از خود نوٹس لینے سے انکار
مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی، من گھڑت ہیں: سکیورٹی ذرائع