عمران خان پر اب سختی شروع کر دی گئی ہے،علیمہ خان

یہ لوگ چاہتے ہیں 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان کو جلد از جلد سزا دے دی جائے،عمران خان سے فیملی والوں کو ملنے نہیں دیا جاتا، تین لوگوں سے زیادہ کسی کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جارہا اس کی وجہ 8 ستمبر کا جلسہ ہے جس سے یہ لوگ خوف زدہ ہیں،بانی پی ٹی آئی کی بہن کی میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی( نیوز ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر اب سختی شروع کر دی گئی ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان کو جلد از جلد سزا دے دی جائے،عمران خان سے فیملی والوں کو ملنے نہیں دیا جاتا، کل بھی صرف عمر ایوب اور شبلی فراز کو ملنے دیاگیا، اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ ہمارے گھر کے لوگوں کو ملنے نہیں دیا جاتا۔
تین لوگوں سے زیادہ کسی کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جارہا۔ اس کی وجہ 8 ستمبر کا جلسہ ہے جس سے یہ لوگ خوف زدہ ہیں۔ کل بھی صرف عمر ایوب اور شبلی فراز کو جانے دیا تھا اور آج بھی متعدد رہنماءباہر بیٹھے رہے۔ آج توشہ خانہ کی ضمانت کیلئے درخواست دی تو پراسیکیوشن نے کہا تیاری نہیں۔
جج صاحب نے بھی پیر کی تاریخ دے دی اب یہ چاہتے ہیں 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان کو جلد از جلد سزا دے دی جائے۔

قاضی فائز عیسی نے اپنے ریمارکس کے ذریعے جج کو پیغام بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ چاہتے ہیں 190 ملین میں جلد سزا دے دی جائے۔ القادر ٹرسٹ کو بند کریں گے تو سوال ہوگا جو بچے پڑھ رہے ہیں ان کا نقصان ہوگا۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ہم خواتین پر یہاں دہشت گردی کے پرچے کاٹے گئے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوگی تو ہائی کورٹ سے ضمانت میں لگ جائیں گے۔
اب ہم انتظار کر رہے ہیں کہ القادر ٹرسٹ میں کیا سزا دیں گے؟ القادر ٹرسٹ کو بند کریں گے تو سوال ہوگا جو بچے دین پڑھ رہے ہیں ان کا نقصان ہوگا ہم کب تک ان کا تماشا برداشت کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈزریفرنس کے تفتیشی افسر کی جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر سماعت کی ۔ ریفرنس کے تفتیشی پر جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی۔ آئندہ سماعت پر بھی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا تفتیشی پر جرح جاری رکھیں گے۔احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔علاوہ ازیں توشہ خانہ 2 ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت نیب کی جانب سے تیاری کیلئے مہلت مانگے جانے کے سبب 2 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔