سندھ کی ساحلی پٹی میں ٹروپیکل سائیکلون کا چوتھا الرٹ جاری

کراچی: ( نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے سندھ کی ساحلی پٹی میں ٹروپیکل سائیکلون کا چوتھا الرٹ جاری کردیا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں167 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، ڈیپ ڈپریشن آج طاقتور طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ طوفانی بارشیں برسانے والا سسٹم کل صبح تک شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر میں50 سے60 کلومیٹر اور کبھی70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں، سندھ کے ماہی گیر31 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔