پی سی بی مینٹورز کے وارے نیارے، ماہانہ کتنے لاکھ تنخواہ ملے گی؟ جانئے

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5 مینٹورز کے وارے نیارے کردیے جن کو ماہانہ 50 لاکھ اور سالانہ 6 کروڑ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں یہ ادا کیا جانے والا ریکارڈ معاوضہ ہے، وقار یونس، مصباح الحق، شعیب ملک، سرفراز احمد اور ثقلین مشتاق3 سالہ معاہدے کے تحت پورے سال کے لیے دستیاب ہوں گے اور بطور ایڈوائزر بھی کام کریں گے۔

ان کے ساتھ ہیڈکوچ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ سمیت10 رکنی سپورٹ اسٹاف ہوگا جو لاہور، پنڈی، سیالکوٹ، ملتان اور کراچی میں تعینات ہوں گے، مینٹوزر پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو بھی معاونت فراہم کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مینٹور نہ صرف اپنی ٹیموں کے لیے کام کریں گے بلکہ کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس کے حوالے سے بھی بورڈ سے رابطے میں رہیں گے۔شعیب ملک غیر ملکی لیگز اورسابق کپتان سرفراز احمد سلیکشن ہونے کی صورت میں ون ڈے اور فرسٹ کلاس چیمپئنز ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گے، پی سی بی نے اس ٹورنامنٹ کو گیم چینجر قرار دیا ہے۔