غیرملکی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی: ( نیوز ڈیسک ) قطر سے نیپال کی غیرملکی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 652 دوحہ سے کھٹمنڈو جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئی، پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سے رابطہ کر کے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے سکھر سے طیارے کو کراچی موڑ لیا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کیو آر 652 نے صبح 08:15 بجے جناح ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم مسافر کا معائنہ کر رہی ہے۔