ڈھاکہ (این این آئی) بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے حکام نے عندیہ دیا ہے کہ بورڈ کے صدر نظم الحسن اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحسن چوتھی مدت میں مبینہ طور پر اصلاحات کے نفاذ کیلئے حکومتی تعاون چاہتے ہیں، 5 اگست سے بورڈ کے کئی دیگر ڈائریکٹرز، جنہیں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حمایت حاصل ہے، بھی روپوش ہوگئے ہیں،اسی طرح 14 اگست کو ڈھاکہ میں رہ جانے والے چند ڈائریکٹرز نے اپنے اگلے اقدامات کا فیصلہ کرنے کیلئے میٹنگ رکھی ہے۔دریں اثنا بی سی بی کے بہت سے سابق عہدیدار اور کرکٹ منتظمین شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بی سی بی کے صدر نظم الحسن سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب بنگلادیش میں سیاسی بدامنی کے آغاز کے بعد سے حسن اپنی اہلیہ کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔
بیوروکریٹ نے ریاستی جبر کی مذمت کرتے ہوئے بطور احتجاج استعفیٰ دیدیا
صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کر کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی: وفاقی وزرا
اسلام آباد احتجاج: عمران خان، بشریٰ بی بی، گنڈا پور و دیگر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
اسلام آباد اورخیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
حکومت کا خیبرپختونخواہ میں گورنر راج لگانے کا امکان
24 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کو توہین عدالت کا نوٹس، جواب طلب
حکومتی درندوں کی بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کارکنان کا قتل قومی المیہ ہے
صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے گرفتار، پولیس کی تصدیق
ملکی استحکام و ترقی کے دشمنوں کو مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم