پنجاب سے پی ٹی آئی کے 29 ارکان، خیبرپختونخواہ سے 58 ، سندھ اسمبلی سے 6 ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے نامزد امیداواروں کوارکان اسمبلی کو تسلیم کرلیا ہے۔میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پرپی ٹی آئی کے 29ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخواہ اسمبلی سے 58 ارکان، سندھ اسمبلی سے 6 پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مرکزی رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن رہی ہے ، پی ٹی آئی کو تین کروڑ عوام نے ووٹ دیا ہوا ہے، تین صوبوں میں پی ٹی آئی کی واضح نمائندگی ہے، ایسی جماعت پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتے۔
مخصوص نشستوں کیلئے کمیٹی بنی تھی تمام لوگوں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے، کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی جماعت جو قانون کے مطابق چلتی ہے اس پر کوئی پابندی نہیں لگ سکتی، یہ فارم 47کی حکومت ہے کبھی پارلیمنٹ میں کسی پارٹی پر پابندی لگانے کی قرارداد نہیں آئی،اگر قرارداد آئی تو اس کی مخالفت کریں۔بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ عمران خان نے آج وضاحت کی ہے کہ نیوٹرل کا مطلب غیرسیاسی ہوجائیں،ہم چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کرفرائض انجام دے، اگر کوئی ادارہ سیاست میں مداخلت کرتا ہے تو اس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اگر ججز اور ججز کے کنڈکٹ کے خلاف کوئی بھی قرارداد آئے گی پی ٹی آئی اس کی مذمت کرتی ہے، پارلیمنٹ ایسی قرارداد کی مخالفت کریں گے، یہ ایک نیا طرز عمل لایا جارہا ہے کہ ججز پر تنقید کرو، مسلم لیگ ن کہا کرتی تھی کہ بنچ ہونے چاہئیں بنچ میں فلاں فلاں جج شامل نہ ہو۔ عمران خان نے نیوٹرل لفظ کے بارے کہا کہ ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ نیوٹرل کا مطلب غیرسیاسی ہوجاؤ، ہم چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کرفرائض انجام دے، اگر کوئی ادارہ سیاست میں مداخلت کرتا ہے تو اس کی مذمت کرتے ہیں۔