لاڑکانہ ( نیوز ڈیسک ) واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے پر شدید گرمی اور حبس سے تنگ شہری سراپا احتجاج بن گئے
واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے پر شدید گرمی اور حبس سے تنگ شہری سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے باقرانی روڈ بلاک کر دی، سٹرک بلاک ہونے سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں میں سوار شہریوں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑا، متاثرین کا کہنا تھا کہ بھاری بل ادا کرنے کے بعد بھی انہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔
متاثرین نے مزید کہا کہ بغیر اطلاع گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے ان کی زندگی کا سکون برباد ہو چکا ہے۔
اس حوالے سے متعدد بار متعلقہ حکام کو درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ہماری حکام سے اپیل ہے کہ فوری لوڈشیڈنگ کے مسئلہ پو قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔