راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے صارفین کی جانب سے ضلع راولپنڈی میں روٹی مہنگے داموں فروخت ہونے کی شکایات کا فوری نوٹس لے لیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ شکایات میں نشاندہی کی گئی جگہوں پر فوری چیکنگ کر کے رپورٹ کیا جائے۔ کمشنر راولپنڈی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں کی گئی کمی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں فعال رہیں اور تندور و ہوٹلز کی چیکنگ کریں تاکہ روٹی پر مقررہ نرخوں سے زائد وصولی نہ ہو۔ کمشنر نے کہا کہ زائد نرخوں کی شکایت کے لیے عوام کے لیے قیمت پنجاب ایپ بھی موجود ہے جس میں اوور چارجنگ کے حوالے سے اپنی شکایات درج کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ناقص کارکردگی دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ روٹی کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء خوردو نوش کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود رہیں، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
توہین عدالت کیس،اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور آر پی او راولپنڈی نے غیر مشروط معافی مانگ لی
تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراشتہاری قرار
دوست ملک کے حوالے سے بشریٰ بی بی کا بیان 100 فیصد جھوٹا ہے، جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی ریکارڈ، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا
ن لیگ سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے: گورنر پنجاب
حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان