راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کر کے صحت سہولیات اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب صحت سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں نہ صرف راولپنڈی شہر بلکہ گردونواح سے بڑی تعداد میں مریض آتے ہیں، عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق نہ صرف عوام کو صحت کی سہولیات بلکہ مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے احاطے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔