ملکہ کوہسار میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں، ڈپٹی کمشنر مری

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ملکہ کوہسار مری میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں، واٹر بورڈ مری اس حوالے سے جامع پلان مرتب کرے اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوائنٹ واٹر بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ر) شہریار شیرازی سمیت جوائنٹ واٹر بورڈ کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو مری میں پانی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں ، واٹر بورڈ مری اس حوالے سے جامع پلان مرتب کر کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے، پانی انسانی بنیادی ضرورت ہے، اس حوالے سے کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔