حکومت کا عوام کو بجلی کے بعد مزید جھٹکا دینے کی تیاری، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) مہنگائی کے ستائے عوام کوبجلی کے ٹیرف میں اضافے کے بعد ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جولائی سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کی توقع ہے۔

وفاقی حکومت آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اگلے 15 دنوں کیلئے تعین کرے گی، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم شہبازشریف دیں گے۔

وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ آج رات نئی قیمت کا اعلان کرے گی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2024 کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا۔