حیدر آباد میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 12 سے زائد شدید زخمی

حیدر آباد: ( نیوز ڈیسک ) حیدر آباد اور اوباڑو میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے ایم نائن موٹروے کے قریب منی ٹرک اور ٹرالر میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے ہیں، منی ٹرک کراچی سے فروٹ لیکر حیدر آباد جا رہا تھا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو جامشورو کے سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس کی جانب سے حادثے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔