کوئٹہ: ( نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں مغربی بائی پاس کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو حکام جائے وقوعہ پہنچ گئے، پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔