مالی مشکلات ،بجلی کا بھاری بل، ہاکی اولمپئین زاہد شریف نے گردہ بیچنے کا عندیہ دے دیا

میرے پاس میڈلز کے علاوہ گردہ ہے جو میں فروخت کرنے کو تیار ہوں : زاہد شریف

لاہور ( نیوز ڈیسک ) ہاکی کے سابق پاکستانی اولمپئین زاہد شریف نے مالی مشکلات کے باعث بجلی کا بل بھرنے کیلئے اپنا گردہ بیچنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 56 سالہ زاہد شریف نے صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہوں، بجلی کا بل جمع کروانے کی بھی استطاعت نہیں ہے۔
زاہد شریف نے کہا کہ حکمران ساتھی ہاکی کھلاڑیوں اور کرکٹرز کی بھی مالی اعانت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس میڈلز کے علاوہ گردہ ہے جو میں فروخت کرنے کو تیار ہوں۔