بابر اعظم نے ذاتی ٹرینر کی نگرانی میں جِم ٹریننگ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی

لاہور(این این آئی) کپتان بابر اعظم نے ذاتی ٹرینر کی نگرانی میں جِم ٹریننگ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔بابر اعظم کی ویڈیو پر سیکڑوں لوگوں نے ان کی حمایت کی جبکہ ان پر تنقید کرنے والوں کی تعداد بھی کافی ہے۔بابر اعظم کی پوسٹ پر مداحوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر بھی سوال اٹھایا۔