ساہیوال،50ہزار روپے رشوت لینے کا جرم ثابت ،اے ایس آئی کو چھ سال قید ،60 ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنا دی گئی

ساہیوال(بیورو رپورٹ) سپیشل جج انٹی کر پشن ساہیوال محمد عباس نے تھانہ ڈیرہ رحیم کے اے ایس آئی محمد اکرم کو50ہزار روپے رشوت لینے کا جرم ثابت ہونے پر چھ سال قید سخت اور60ہزار روپے جر مانہ کی سزا سنائی۔عدام ادائیگی جرمانہ مجرم کومزید ایک سال کی قید بھگتنا ہوگی
29ستمبر2018کو چک141۔نائن ایل کے ایک کاشتکار محمد احمر سے ایک مقدمہ میں اسے بطور ملزم کو بے گناہ کر نے کیلئے رشوت طلب کی اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد احمر کی اطلاع پر انٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر50ہزار روپیرشوت لیتے ہوئے محمد اکرم ایس آئی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور مقدمہ161 ت پ اور5.2/47پی سی اے درج کرکے جیل بھیج دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں