اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) ایف بی آر نے کسٹمز سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ 19 تا 20 کے نئے 50 افسروں کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض انور کو ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاء اینڈ پراسیکیوشن لاہور سٹیشن لگا دیا گیا، مونیزہ مجید کو ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیوایشن لاہور تعینات کر دیا گیا، گریڈ 20 کی عظمت طاہرہ کو بطور ڈائریکٹر این این ڈی اے لاہور لگادیا۔
صائمہ آفتاب کو ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ اینڈ ٹریڈ میں بطور ڈائریکٹر، گریڈ 20 کے محمد نیئر شفیق کو کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ لاہور، زہرہ حیدر کو ڈائریکٹر آئی پی آر انفورسمنٹ سنٹرل لاہور، بیلم رمضان کو بطور کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ لاہور خدمات دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
حارث انصاری کو ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر میں بطور ڈائریکٹر، سید علی عباس گردیزی کو کلکٹر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور، گریڈ 19 کے تیمور کمال ملک کو کلکٹر ایجوڈکشن لاہور، مونا اسلم کو ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سنٹرل لاہور تعینات کردیا۔
محمد فرخ شریف کو بطور کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ لاہور میں خدمات دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔