میٹرک کے طالب علم نے ٹیچر کی محبت میں گرفتار ہو کر خودکشی کر لی

شیخوپورہ (حالات بیورو رپورٹ) میٹرک کے طالب علم نے ٹیچر کی محبت میں گرفتار ہو کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر 17 سالہ طالب علم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ میڑک کا طالب علم اپنی سکول ٹیچر سے محبت کرتا تھا،علی بلوچ نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
نوجوان نے خودکشی کرنے کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔خودکشی سے قبل جسم کے مختلف حصوں کو تیز دھار آلے سے زخمی بھی کیا۔خودکشی کرنے والے نوجوان کے والد کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں۔نوجوان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ معاشرے میں اس طرح کے واقعات بڑھ رہے ہیں،یقینا بچے سے بات کرنے والا کوئی نہیں ہو گا۔
ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہو گا۔اگر ہمارے اطراف میں کوئی شخص خاموش رہ رہا ہے یا پھر پریشان دکھائی دے رہا ہے تو اس سے بات کرنی چاہئیے۔یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے۔بچے نے خودکشی کی ویڈیو بھی بنائی جس سے واضح ہے کہ وہ دنیا کو دکھانا چاہتا تھا کہ اس کے پاس کوئی اور حل نہیں تھا اور آخری امید بھی ختم ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں