آگ کے باعث دکانوں میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا،آگ نے متعدد بجلی ٹرانسفرمر اور تاریں بھی لپیٹ میں لے لیاتھا،فائربریگیڈ کی 12گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا
پشاور( نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا ہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقے گلبرگ نوتھیہ کے قریب دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 70دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ سے 40 سے زائد دکانیں اور کیبن خاکستر ہوگئے،دکانوں میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔تفصیلات کے مطابق ریلوے پٹڑی کے قریب قائم کی گئی دکانوں میں آگ اچانک اس وقت لگی جب دکاندار وں نے اپنے کام کا آغاز کیا تھا ۔
آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور دکانداروںکالاکھوں کا سامان جل گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانا شروع کر دیاگیا۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ پہلے 3 فائر گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں، تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے پہلے مزید 3 گاڑیوں اس کے بعد 6 گاڑیوں کو طلب کیا گیا اس کے بعدفائربریگیڈ کی مزید6گاڑیوں کو آگ بجھانے کیلئے طلب کیاگیا بعدازاں فائربریگیڈ کی12 گاڑیوں نے آگ پرقابو پالیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران درجنوں دکانیں راکھ کا ڈیرھ بن گئیںاور دکانوں میں موجود سامان بھی مکمل طو رپرجل کر خاکستر ہوگیا۔مارکیٹ میں لگنے والی بے قابو آگ نے متعدد بجلی ٹرانسفرمر اور تاریں بھی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔بعدازاںفائربریگیڈ کی گاڑیوں نے پشاور کے علاقے گلبرگ نوتھیہ کے قریب دکانوں میںلگنے والی آگ پر قابو لیا حکام کے مطابق آگ سے 40 سے زائد دکانیں اور کیبن خاکستر ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ واقعہ میں تاحال کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔متعلقہ حکام کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔