راولپنڈی 🙁 نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چینی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سی پیک پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا،آرمی چیف نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے منصوبے سی پیک کے کامیاب نفاذ کیلئے تعاون کا وعدہ کیا۔