عمران خان نے سپریم کورٹ سے الیکشن دھاندلی کی آئینی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا کردی

وکیل حامد خان نے جلد سماعت کی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی، 8 فروری انتخابات میں دھاندلی کی انکوائری کی درخواست زیر التواءہے،موقف

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ سے الیکشن دھاندلی کی آئینی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا کردی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے جلد سماعت کی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 8 فروری انتخابات میں دھاندلی کی انکوائری کی درخواست زیر التواءہے۔
دھاندلی کے خلاف درخواست میں عوامی مفاد و بنیادی حقوق کا سوال اٹھایا گیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نیب کیس میں دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی استدعا کی تھی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ دھاندلی الزامات پر جوڈیشل کمیشن کی درخواست کو 25 جون کو سماعت کیلئے فکس کیا جائے۔خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چند روز قبل سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا کہا تھا ۔
بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن نوٹ کروادیاتھا۔ یہ بھی بتایاگیا تھا کہ خط میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا جائیگا کہ انتخابی مینڈیٹ کی واپسی اور 9 مئی جوڈیشل انکوائری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فیئر ٹرائل کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ہر سنجیدہ فریق سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہا ہوں۔بانی پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتاہو اس سے بات کرنے کو تیار ہیں۔خط میں سیاسی و معاشی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز کم کرنے کا حوالہ دیا دینے کے بارے میں بتایاگیا تھا۔ خط میں انتخابی مینڈیٹ اور پی ٹی آئی رہنماو¿ں اور ورکرز پر کیسز میں فئیر ٹرائل کا مطالبہ بھی کرنے کا کہاگیاتھا۔واضح رہے کہ نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عمران خان کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا مشورہ دیا تھا ۔