اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) لاہور میں سورج کا پارہ چڑھنے لگا، درجہ حرارت 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد تک جا پہنچا ہے جبکہ ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ رواں دنوں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا، شہر میں بارش برسنے کے آج کوئی امکانات نہیں۔