راولپنڈی پولیس پر سیاسی دباو¿ کے حوالے سے نجی ٹی وی پرچلنے والی خبر کا معاملہ

راولپنڈی (حالات میڈیاڈیسک) تفصیلات کے مطابق سی پی اومحمد احسن یونس بطور ڈسٹرکٹ ہیڈ آف پولیس نے نجی چینل پر چلنے والی خبر کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے انہوں نے کہا کہ خبرمیں مقدمات ختم کروانے کے لیے راولپنڈی پولیس پر سیاسی دباو¿ کی بات کی گئی،جو گمراہ کن اورمبالغہ پر مبنی ہے اور رپورٹر نے اے ایس پی صدر سے موقف لینے کے باوجود حقائق کےخلاف خبر دی انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی پولیس صرف اورصرف میرٹ اور شفافیت پر عمل پیر اہے، مقدمہ مدعی کی درخواست درج کیاگیا،جس کی تفتیش کی نگرانی ایس پی صدر اوراے ایس پی صدر خود کررہے ہیں،مقدمہ درج کروانا مدعی کا حق ہے جب کہ میرٹ پر تفتیش دونوں فریقین کا حق ہے انہوں نے کہا کہ بطور ادارہ راولپنڈی پولیس بلاتفریق قانون کے نفاذ پر یقین رکھتی ہے،جسے یقینی بنایا جارہاہے،ایف آئی آر کے متعلق اگر کسی فریق کو کوئی شکایت یا تحفظات ہیں تو راولپنڈی پولیس سے رابطہ کرسکتے ہیں،اسمبلی میں سوالوں کے جواب پولیس روٹین کے مطابق دیتی ہے جس سے دباو¿ یا پریشر کا تاثر دینا گمراہ کن ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں