ایس پی صدر زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر تھانہ رمنا پولیس کی کارروائی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر تھانہ رمنا پولیس نے کارروائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری میں ملوث خدیجہ نامی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمہ سے چوری شدہ 22 ہزار روپے نقدی، تین عدد موبائلز فون، طلائی زیورات برآمد ۔ملزمہ کام کرنے کے بہانے ملازمت اختیار کرتے موقع ملتے ہی قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار ہوجاتی تھی ملزمہ کو سیف سٹی کے کیمروں اور جدید تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں