کمشنر راولپنڈی کا زیر تعمیر فاطمۃ الزہرہ زچہ و بچہ ہسپتال کا دورہ، لیبارٹری کا افتتاح کیا

ہسپتال کا زیادہ تر کام مکمل ہوچکا، جلد اسے علاقے کی عوام کی خدمت کے لیے کھول دیا جائے گا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی انجینئیر عامر خٹک نے چکری روڈ کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران وہ الپیال ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چکری روڈ راجڑ سٹاپ کے مقام پر بننے والے فاطمہ الزہرہ زچہ وبچہ ہسپتال بھی گئے جہاں لیبارٹری کا افتتاح بھی کیا سابق چیرمین بیت المال و ایم ڈی سویٹ ہوم چوہدری زمرد خان نے کمشنر راولپنڈی انجینئیر عامر خٹک کو زیر تعمیر فاطمہ الزہرہ زچہ وبچہ ہسپتال کے حوالے سے بریف کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا وزٹ بھی کرایا اس موقع پر ان کے ہمراہ برگیڈئیر ریٹائرڈ چوہدری جاوید الپیال, چوہدری حق نواز چوہدری ظفر اقبال اور راجہ اورنگزیب کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جہاں ان کی ملاقات دیگر ٹرسٹ ٹیم ممبران اور ہسپتال انتظامیہ سے کرائی گئی مختصر مگر جامع تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سویٹ ہوم زمرد خان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی لاگت سے تیار کیے جانے والا فاطمہ الزہرہ ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جسے جلد عوامی خدمت کے لیے کھول دیا جائے گا جہاں اس علاقے کی عوام کو صحت کی سہولیات مفت دستیاب ہوں گی

اپنے خطاب میں کمشنر راولپنڈی انجینئیر عامر خٹک کا کہنا تھا غریب عوام کی خدمت ہی اصل عبادت ہے جدید سہولیات سے آراستہ فاطمہ الزہرہ زچہ و بچہ ہسپتال اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے اس پسماندہ علاقے کی عوام کے لیے ہہ ہسپتال امید کی کرن ثابت ہو گا مجھے خوشی ہے کہ آج اپ کے درمیان موجود ہوں نیکی کے اس وژن کی تکمیل کے لیے ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہوں اور جہاں بھی میری ضرورت پڑی اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کروں گا آخر میں انھوں نے ٹرسٹ کی ٹیم اور ہاسپٹل انتظامیہ کے ساتھ فوٹو بھی بنوائے