اسلام آباد 🙁 نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جون ، جولائی اور اگست 3 ماہ کے لئے ہو گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
یاد رہے کہ نیپرا نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ 30 مئی کو محفوظ کیا تھا، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگ رکھا تھا۔