بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی پر حملہ

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کے قافلے پر مسلح افراد کی فائرنگ، سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے

کوئٹہ ( نیوز ڈیسک ) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی پر حملہ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کے قافلے پر مسلح افراد کی فائرنگ، سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔

لیویز کے مطابق کوئٹہ میں نوتال کے قریب رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کے قافلے پر مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں اور محافظوں کی جوابی کارروائی سے مسلح افراد فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں رکن قومی اسمبلی خالد مگسی اور ان کے ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہے جبکہ مسلح افراد کا بھی کوئی نقصان نہیں ہوا۔